QR CodeQR Code

مجمع اسلامی کشمیر کے بانی ممبر کا بھارت کی موجودہ صورتحال پر خصوصی انٹرویو

3 Jul 2022 22:20

مجمع اسلامی کشمیر کے بانی ممبر و سابق نائب صدر کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ بھارتی مسلمانوں کیخلاف مودی حکومت کی یکطرفہ کارروائی اور انکے گھروں کو بلڈوزر سے منہدم کرنا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں کیلئے اتحاد و یکسوئی ہی واحد راہ نجات ہے۔


مولانا میر مصطفٰی فاطمی کا تعلق وسطی کشمیر کے سٹھسو سے ہے، ابتدائی تعلیم مقبوضہ کشمیر میں ہی حاصل کی، پھر اعلٰی تعلیم حاصل کرنے کiلئے بھارتی شہر الٰہ آبا اور پھر اسلامی جمہوری ایران کا رخ کیا، سالہا سال تک وہاں زیر تعلیم رہے۔ سات برس سے کشمیر میں مصروف خدمت ہیں۔ مولانا میر مصطفٰی فاطمی مجمع اسلامی کشمیر کے بانی ممبر اور سابق نائب صدر بھی ہیں۔ مولانا میر مصطفٰی فاطمی جموں و کشمیر کے علماء کرام کے متحدہ پلیٹ فارم مجلس علماء امامیہ کے اہم رکن ہیں۔ اسلام ٹائمز نے مولانا میر مصطفٰی فاطمی سے بھارت کی موجودہ صورتحال پر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا, جس دوران انہوں نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں کیخلاف مودی حکومت کی یکطرفہ کارروائی اور انکے گھروں کو بلڈوزر سے منہدم کرنا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی مسلمانوں کیلئے اتحاد و یکسوئی ہی واحد راہ نجات ہے۔ انٹرویو قارئین کرام کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)


خبر کا کوڈ: 1002358

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1002358/مجمع-اسلامی-کشمیر-کے-بانی-ممبر-کا-بھارت-کی-موجودہ-صورتحال-پر-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org