QR CodeQR Code

خبر جہاں ۸

جوبائیڈن کا دورہ مشرق وسطی

سید راشد نقوی اور راشد احد کے ساتھ گفتگو

3 Jul 2022 20:19

خبر جہاں بین الاقوامی امور پر تجزیات کا پروگرام ہے، جو اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر اتوار کو نشر کیا جائے گا، اس پروگرام میں اہم بین الاقوامی مسائل پر مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو ناظرین کی خدمت میں پیش کی جائے گی۔ ہمیں آپ کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ خود بھی دیکھیں اور اپنے دوستوں کو بھی ایسے مفید پروگرامز دیکھنے کی دعوت دیں۔


ہفتہ وار پروگرام
خبر جہاں-08

موضوع: صدر جوبائیڈن کا دورہِ سعودی عرب و اسرائیل
مہمانانِ گرامی
ڈاکٹر راشد نقوی اور سید راشد احد
میزبان: قیصر عباس خان
اہم نکات

01.صدر جوبائیڈن کے دورہِ سعودی عرب اور اسرائیل سے مقاصد واضح ہیں کہ یہ عرب ممالک اور اسرائیل کا ایک دفاعی اتحاد بنانا چاہتے ہیں جس کا مقصد ایران کو کمزور کرنا ہے.
02.ہم نے صدر جوبائیڈن کے دورہِ اسرائیل کو کچھ زیادہ اہمیت دے دی ہے, ہم نے خود کچھ متوقع اقدامات ان کے اذہان میں ڈال دئیے ہیں جس سے اسرائیل اور عرب ممالک ہی فائدہ اٹھائیں گے. 
03.اگر اس خطہ میں کوئی دفاعی اتحاد بنے گا تو وہ یقیناً عربوں کو اسرائیل کے ساتھ ملا کر عرب نیٹو اتحاد ہی ہو گا اور اس عرب نیٹو کے مقاصد بھی یورپین نیٹو والے ہی ہونگے.
4.صدر جوبائیڈن کی آمد سے پہلے مطلوبہ اہداف اور مقاصد پر بات چیت تو مکمل ہو چکی ہو گی, جوبائیڈن تو بس سمری پر دستخط کرنے آرہے ہیں.
05.توانائی کے موجودہ بحران کے حل کے لئے صدر جوبائیدین سعودی عرب سے آئل کی سپلائی کی بات بھی کریں گے اور سعودی عرب سے اسرائیل کو تسلیم کروانے کی شرائط پر بات چیت بھی ہو گی.
06. سعودی عرب کے امریکہ سے بڑھتے ہوئے روابط پاکستان پر بھی اثر انداز ہونگے.


خبر کا کوڈ: 1002491

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1002491/جوبائیڈن-کا-دورہ-مشرق-وسطی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org