QR CodeQR Code

تجزیہ 17

مسلم امہ کو درپیش مسائل اور پاکستان کا کردار

پاکستان کے معروف سیاستدان ندیم افضل چن کے ساتھ خصوصی گفتگو

4 Jul 2022 10:55

تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے، جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔


تجزیہ 17 (خصوصی پروگرام)
موضوع: امت مسلمہ کو درپیش مسائل اور پاکستان کا کردار/ جنرل ندیم رضا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ تہران

میزبان: سید فرخ رضا
مہمان: ندیم افضل گوندل
معروف سیاستدان، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما، سابق ترجمان وزیراعظم پاکستان اور سابق ممبر قومی اسمبلی

مدت: 22 منٹ 

اہم نکات:
1: پاکستان میں مذہبی سیاسی جماعتوں کا کردار اور عوام میں ان کی مقبولیت
2: افغانستان جہاد میں امریکی کردار، پاکستان امریکہ یا روس کے ہاتھوں استعمال ہو تو یہ ملکی مفاد میں نہیں ہے
3: پاکستان مضبوط اسلامی ایٹمی ملک ہونے کے حوالے سے امت اسلامی میں اہم مقام رکھتا ہے اور اس حوالے سے پاکستان کو امت کے مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی کردار ادا کرنا چاہیئے
4: ایران اور پاکستان ہمسایہ ممالک ہیں جن کے تاریخی عظیم روابط ہیں، انقلاب سے پہلے اور انقلاب کے بعد دونوں برادر ملک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے کو تیار ہیں، کچھ بین الاقوامی پابندیاں اور کچھ خطے کے مسائل ہیں جنکی وجہ سے مطلوبہ روابط حاصل نہیں ہو سکے
5: پاکستان میں فرقہ واریت اور شدت پسندی کی سوچ نے بہت نقصان پہنچایا ہے، پاکستان اور ایران کو شیعہ سنی ملک ہونے کے حوالے نہیں دیکھنا چاہیے، ہمسایہ تبدیل نہیں کئے جا سکے
6۔ بلاول بھٹو اور جنرل ندیم رضا کے دورے مفید ہیں اور ایسے سفر جاری رہنے چاہیں یہ دونوں ملکوں کے فائدے میں ہیں۔  


خبر کا کوڈ: 1002495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1002495/مسلم-امہ-کو-درپیش-مسائل-اور-پاکستان-کا-کردار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org