QR CodeQR Code

سانحہ 6 جولائی 1985ء سے متعلق علامہ سید ہاشم موسوی سے خصوصی گفتگو

5 Jul 2022 19:23

اسلام ٹائمز کے نمائندہ سے سانحہ 6 جولائی 1985ء کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ آمر حکمران ضیاء الحق کیجانب سے اہل تشیع قائدین کیساتھ طے شدہ معاہدہ کی خلاف ورزی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کی کال دی گئی تھی۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جب احتجاج ہونیوالا تھا، انتظامیہ کیجانب سے مظاہرین پر فائرنگ کی گئی۔ جسکے نتیجے میں متعدد افراد شہید ہوگئے۔ انہوں نے 6 جولائی 1985ء کے احتجاج کی تاریخی پس منظر پر بھی گفتگو کی اور اس دور کے سیاسی حالات پر بھی روشنی ڈالی۔


کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے علامہ سید ہاشم موسوی امام جمعہ کوئٹہ اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔ انکے والد گرامی سید محمد شاہ اپنے علاقے میں دین کی ابتدائی تعلیمات دینے اور دیگر مذہبی امور میں مصروف رہتے تھے۔ علامہ ہاشم موسوی نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ کے پرائمری سکول اور اسلامیہ ہائی سکول سے حاصل کی۔ دور طالب علمی میں ہی انہوں نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن میں شمولیت اختیار کی اور اپنی دینی و سماجی خدمات کا آغاز کیا۔ انہوں نے چند برسوں بعد دینی تعلیمات کا بھی آغاز کیا اور شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی شاگردی کا شرف حاصل کیا۔ انہوں نے اپنی ابتدائی دینی تعلیمات علامہ عارف حسینی کے مدرسے سے حاصل کیں، جو پاراچنار میں واقع ہے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ کیا اور 1988ء کو قم المقدس چلے گئے۔ وہ بائس سال تک وہاں زیر تعلیم رہے۔ علامہ ہاشم موسوی تعلیم حاصل کرنے کے دوران بھی وقتاً فوقتاً کوئٹہ آتے اور تبلیغات دین میں حصہ لیتے تھے۔

بعد ازاں اس دور میں کوئٹہ کے امام جمعہ علامہ یعقوب توسلی علیل ہوگئے تو مومنین نے ان سے کوئٹہ تشریف لانے کی درخواست کی اور انکو امام جمعہ کوئٹہ کے منصب پر فائز کر دیا گیا۔ انہوں نے اپنی دینی خدمات جاری رکھتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قیام میں بھی حصہ لیا اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے راستے ہموار کئے۔ انکا شمار مجلس وحدت مسلمین کے ابتدائی بنیاد گزاروں میں ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز کے نمائندہ سے سانحہ 6 جولائی 1985ء کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ آمر حکمران ضیاء الحق کیجانب سے اہل تشیع قائدین کیساتھ طے شدہ معاہدہ کی خلاف ورزی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کی کال دی گئی تھی۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جب احتجاج ہونیوالا تھا، انتظامیہ کیجانب سے مظاہرین پر فائرنگ کی گئی۔ جسکے نتیجے میں متعدد افراد شہید ہوگئے۔ انہوں نے 6 جولائی 1985 کے احتجاج کی تاریخی پس منظر پر بھی گفتگو کی اور اس دور کے سیاسی حالات پر بھی روشنی ڈالی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1002898

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1002898/سانحہ-6-جولائی-1985ء-سے-متعلق-علامہ-سید-ہاشم-موسوی-خصوصی-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org