QR CodeQR Code

سینیئر صحافی، ماہر امور خارجہ محمد مہدی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

7 Jul 2022 09:01

ممتاز تجزیہ کار، سینیئر صحافی اور خارجہ امور کے ماہر کا اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان ایران کیساتھ بارٹر سسٹم کیساتھ تجارت کو فروغ دے تو پاکستان بہت سے فوائد حاصل کرسکتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت ہر ملک کی خارجہ پالیسی کا محور اس ملک کا مفاد ہوتا ہے، عمران خان دور میں سی پیک پر کام سست روی کا شکار رہا، او آئی سی کا قیام عجلت میں کیا گیا تھا، جس کیوجہ سے یہ تنظیم وہ اہداف نہیں دے سکی، جسکی توقع کی جا رہی تھی۔


محمد مہدی انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ڈویلپمنٹ پاکستان کے چیئرمین ہیں۔ پاکستان کے سب سے بڑے اردو اخبار روزنامہ جنگ کے کالم نگار ہیں، جبکہ "چائنہ ٹو ڈے" اور "چائنہ اکنامک نیٹ" میں بھی انکے کالم شائع ہوتے ہیں۔ میاں نواز شریف کے دور وزارتِ عظمی میں محمد مہدی فارن افیئرز کمیٹی کے سربراہ تھے۔ مشرق وسطیٰ بالخصوص پاک چین تعلقات، پاک ایران دوستی، پاک روس تعلقات اور سعودی عرب و یو اے ای کیساتھ پاکستان کے معاملات سمیت عالمی امور پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ محمد مہدی کے کالم بہت ہی معلوماتی اور ٹرینڈ سیٹر ہوتے ہیں۔ "اسلام ٹائمز" نے ان کیساتھ لاہور میں انکی رہائشگاہ پر ایک نشست کی، جس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی، پاک ایران، سعودیہ تعلقات، روس یوکرائن جنگ، بلاول بھٹو کے دورہ ایران اور پاک ایران تجارت سمیت اہم امور پر گفتگو کی، جو پیش کی جا رہی ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1003119

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1003119/سینیئر-صحافی-ماہر-امور-خارجہ-محمد-مہدی-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org