0
Monday 1 Aug 2022 10:32
برسی کے اجتماع میں ہزاروں متوالوں کی شرکت

پاراچنار میں قائد شہید کی برسی کی ویڈیو رپورٹ

برسی کے انتظامات تحریک حسینی پاراچنار نے کئے تھے
متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی

اتوار 31 جولائی کو تحریک حسینی پاراچنار کے زیراہتمام پیواڑ میں قائد شہید کی 34ویں برسی نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی۔ جس میں کرم بھر کے ہزاروں عقیدتمندوں نے شرکت کی۔ برسی کی اس تقریب میں ہزاروں افراد کے علاوہ کرم کی مذہبی تنظیموں، علماء اور سیاسی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ اس پروگرام میں سابق سینیٹر علامہ ڈاکٹر سید محمد جواد ہادی، فرزند قائد شہید علامہ سید علی الحسینی، انجمن حسینیہ کے ڈپٹی سیکریٹری علامہ منیر حسین جعفری، تحصیل چیئرمین علامہ مزمل حسین فصیح اور دیگر درجنوں علماء اور سیاسی شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔ برسی کی تقریب سے تحریک حسینی کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی، تحریک حسینی کے صدر علامہ سید تجمل الحسینی، انجمن حسینیہ کے ڈپٹی سیکریٹری علامہ منیر حسین جعفری، علامہ سید علی الحسینی، علامہ سید شجاع الحسینی، ایس یو سی کے علامہ باقر علی حیدری، علامہ گلفام حسین جعفری، قاری سید ہدایت الحسینی، مولانا کوثر شیرازی نے خطاب کیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قائد شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد شہید کی انقلابی زندگی ہمارے لئے ایک نمونہ ہے۔ علامہ عابد الحسینی نے کہا کہ انسان ہمیشہ کمال اور صاحب کمال سے محبت کا اظہار کرتا ہے اور ہر اس چیز سے محبت کرتا ہے، جس نے کمال کے مراحل طے کئے ہوں۔ قائد شہید سے لوگوں کی محبت کی وجہ یہی ہے کہ انہوں نے ایک کمال حاصل کیا تھا اور وہ ان کی قائدانہ صلاحیتیں تھیں۔ علماء نے کرم کے متعدد معاملات میں حکومت کی عدم دلچسپی کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ کرم میں تمام تر تنازعات اور فسادات کا اصل سبب ہی سرکار ہے۔ پروگرام کے آخر اور کھانے کے بعد علامہ سید عابد الحسینی نے تحریک کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ قائد شہید کے مزار پر نئی چادر ڈالی۔  قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1007029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش