3
1
Monday 8 Aug 2022 22:47

نائیجیریا میں عاشورا کے جلوس پر حملہ، شیخ زکزاکی کے بھتیجے سمیت 6 عزادار شہید، درجنوں زخمی

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے یوم عاشورہ کے جلوسوں میں شامل عزاداروں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں کئی عزادار شہید اور زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے مسلمانوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں نواسہ رسول (ص) کی یاد میں جلوس ہائے عزا نکال کر امام عالی مقامؑ اور آپ کے اصحاب باوفا کی شہادت کو یاد کیا۔ یہ پہلی بار نہیں ہے، جب نائیجیریا میں عزاداروں پر سکیورٹی اہلکاروں نے حملے کئے ہوں بلکہ گذشتہ برس بھی نائیجیریا کے سکیورٹی اہلکاروں نے زاریا شہر میں عاشورا کے جلوس پر حملہ کیا تھا، جس میں کئی افراد شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔ تحریک اسلامی نائیجیریا کے رہنماء نے ایرانی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کہا کہ نائیجیریا کے شہر زاریا میں سکیورٹی اہلکاروں نے آج عاشورا کے جلوسوں میں شامل عزاداروں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں شیخ زکزاکی کے بھتیجے محسن یعقوب سمیت اب تک 6 عزادار شہید اور کئی زخمی ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک کی اطلاع کے مطابق 6 عزادار شہید ہوگئے ہیں، لیکن چونکہ بہت سے زخمیوں کی حالت نازک ہے، اس لئے شہید ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے مسلمانوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں نواسہ رسول (ص) کی یاد میں جلوس ہائے عزا نکال کر امام عالی مقامؑ اور آپ کے اصحاب باوفا کی شہادت کو یاد کیا۔ اس سے پہلے  2014ء کو یوم قدس کی ریلی پر نائیجیرین آرمی کی فائرنگ سے شیخ زکزاکی کے تین بیٹے اور 33 دیگر شیعہ افراد شہید ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1008213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Sukaina
Iraq
Shia blood matters
Mureed Abbas Leghari
Pakistan
Khuda Mohammad o al Mohammad k apko jazz e Khair dega Jo ap news Dene ka sahib haq ada kerte hain mein web side dawunload kesy keron
Sajjad hussain
Pakistan
خُدا آپ لوگوں کو سلامت رکھے۔
مربوطہ فائل
ہماری پیشکش