QR CodeQR Code

نائیجیریا میں عاشورا کے جلوس پر حملہ، شیخ زکزاکی کے بھتیجے سمیت 6 عزادار شہید، درجنوں زخمی

8 Aug 2022 22:47

تحریک اسلامی نائیجیریا کے رہنماء نے ایرانی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کہا کہ نائیجیریا کے شہر زاریا میں سکیورٹی اہلکاروں نے آج عاشورا کے جلوسوں میں شامل عزاداروں پر حملہ کیا، جسکے نتیجے میں شیخ زکزاکی کے بھتیجے محسن یعقوب سمیت اب تک 6 عزادار شہید اور کئی زخمی ہوچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے یوم عاشورہ کے جلوسوں میں شامل عزاداروں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں کئی عزادار شہید اور زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے مسلمانوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں نواسہ رسول (ص) کی یاد میں جلوس ہائے عزا نکال کر امام عالی مقامؑ اور آپ کے اصحاب باوفا کی شہادت کو یاد کیا۔ یہ پہلی بار نہیں ہے، جب نائیجیریا میں عزاداروں پر سکیورٹی اہلکاروں نے حملے کئے ہوں بلکہ گذشتہ برس بھی نائیجیریا کے سکیورٹی اہلکاروں نے زاریا شہر میں عاشورا کے جلوس پر حملہ کیا تھا، جس میں کئی افراد شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔ تحریک اسلامی نائیجیریا کے رہنماء نے ایرانی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کہا کہ نائیجیریا کے شہر زاریا میں سکیورٹی اہلکاروں نے آج عاشورا کے جلوسوں میں شامل عزاداروں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں شیخ زکزاکی کے بھتیجے محسن یعقوب سمیت اب تک 6 عزادار شہید اور کئی زخمی ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک کی اطلاع کے مطابق 6 عزادار شہید ہوگئے ہیں، لیکن چونکہ بہت سے زخمیوں کی حالت نازک ہے، اس لئے شہید ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے مسلمانوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں نواسہ رسول (ص) کی یاد میں جلوس ہائے عزا نکال کر امام عالی مقامؑ اور آپ کے اصحاب باوفا کی شہادت کو یاد کیا۔ اس سے پہلے  2014ء کو یوم قدس کی ریلی پر نائیجیرین آرمی کی فائرنگ سے شیخ زکزاکی کے تین بیٹے اور 33 دیگر شیعہ افراد شہید ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 1008213

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1008213/نائیجیریا-میں-عاشورا-کے-جلوس-پر-حملہ-شیخ-زکزاکی-بھتیجے-سمیت-6-عزادار-شہید-درجنوں-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org