QR CodeQR Code

پاراچنار میں عاشورائے حسینی کا جلوس

10 Aug 2022 00:20

اسلام ٹائمز: علاقے کا مرکزی اور سب سے بڑا جلوس مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سے بعد از نماز ظہرین برآمد ہوا، جو سینہ زنی اور زنجیر زنی کے ساتھ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا ہزارہ قبرستان پہنچ گیا، وہاں سینہ زنی کے بعد علماء نے مجمع سے خطاب کیا اور پھر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اذان مغرب کے ساتھ امام بارگاہ پہنچ گیا۔ جہاں نماز مغربین کے بعد مجلس شام غریبان کے انعقاد کے بعد جلوس اختتام پذیر ہوگیا۔


رپورٹ: ایس این حسینی

دنیا بھر کی طرح آج پاراچنار میں بھی یوم عاشور مذہبی جوش و جذبے اور نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔ علاقے کے مختلف علاقوں میں علم اور شبیہہ ذوالجناح کے جلوس عزاء برآمد ہوئے۔ علاقے کا مرکزی اور سب سے بڑا جلوس مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سے بعد از نماز ظہرین برآمد ہوا اور سینہ زنی اور زنجیر زنی کے ساتھ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا ہزارہ قبرستان پہنچ گیا، وہاں سینہ زنی کے بعد علماء نے مجمع سے خطاب کیا اور پھر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اذان مغرب کے ساتھ امام بارگاہ پہنچ گیا۔ جہاں نماز مغربین کے بعد مجلس شام غریبان کے انعقاد کے بعد جلوس اختتام پذیر ہوگیا۔ خیال رہے کہ کرم میں 300 سے کچھ زائد امام بارگاہیں ہیں، جن میں سے 100 کے لگ بھگ مرکزی حیثیت رکھتی ہیں، جہاں علم اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوتے ہیں۔

ان مرکزی امام بارگاہوں میں دولس امام آڑخی، حرم شاہ پیواڑ، شلوزان، علی شاری، للمئے، کچکینہ، کراخیلہ، بوڑکی، شنگک، نستی کوٹ، دولت خیل، فخر عالم بابا، قباد شاہ خیل شاہ جی خیل، ملانہ، کنڈے عباس کڑمان، سمیر عباس، صدارہ، شبلان، ابراہم زئی، مہورہ، لوئر علی زئی، بالش خیل، مالی خیل، احمد زئی، میرباخیل قابل ذکر ہیں۔ پاراچنار کے علاوہ علاقے کی ایک اہم مجلس دولس (12) امام آڑخی کنج علی زئی میں انعقاد پذیر ہوئی۔ جہاں سابق سینیٹر استاد العلماء علامہ سید عابد الحسینی کی اقتداء میں نماز ظہرین کی باجماعت ادائیگی کے بعد مجلس پڑھی گئی۔ اس مجلس اور دیگر جلوسوں کا احوال ویڈیو دیکھ کر ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1008357

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1008357/پاراچنار-میں-عاشورائے-حسینی-کا-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org