QR CodeQR Code

گلگت اور سکردو میں عاشورا کے جلوس

10 Aug 2022 22:32

سکردو میں مرکزی جلوس میں پچاس کے قریب ماتمی دستے شریک ہوئے۔ مختلف جلوس ہائے عزاء اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے قتل گاہ شریف پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی عاشورہ محرم کے جلوس مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ نکالے گئے۔ گلگت میں مرکزی جلوس امامیہ مسجد سے برآمد ہوا، جس میں گلگت اور مضافات کے 28 دستے شامل تھے۔ علم و ذوالجناح کا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا مومن بازار پہنچا، جہاں پر نماز ظہرین ادا کی گئی۔ بعد ازاں جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس مرکزی جامع امامیہ مسجد گلگت پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ ادھر سکردو میں مرکزی جلوس میں پچاس کے قریب ماتمی دستے شریک ہوئے۔ مختلف جلوس ہائے عزاء اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے قتل گاہ شریف پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے۔ دوسری جانب گلگت میں دو جوانوں کی شہادت کے پعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں پورے شہر میں سکیورٹی بدستور سخت رکھی گئی ہے۔ شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس ایک ہفتے سے معطل ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1008515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1008515/گلگت-اور-سکردو-میں-عاشورا-کے-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org