0
Friday 12 Aug 2022 11:39

مفتی مدثر قادری کا امام حسین (ع) کی عظمت و منزلت پر خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیں
مفتی مدثر احمد قادری کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر سے ہے۔ آپ مختلف اہم محاذوں پر دین اسلام کی تبلیغ و ترویج کرتے ہیں۔ کئی ایک دارالعلوم بھی آپ کی سرپرستی میں فعال ہیں۔ مفتی مدثر قادری کاروان ختم نبوت جموں و کشمیر کے سربراہ ہیں۔ شہید کربلا امام حسین (ع) اور آپ کے جانثاروں کی عظمت و بلندی، کربلا کے آفاقی پیغام اور دور حاضر میں کیسے امام حسین (ع) کے خیمہ میں تمام حق پسند افراد جمع ہوگئے، ان اہم ترین موضوعات پر اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مفتی مدثر احمد قادری سے ایک تفصیلی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ جس دوران انہوں نے کہا کہ امام حسین (ع) کو دنیا کے کسی ایک مکتب و مسلک سے وابستہ کرنا ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام تمام حریت پسند، حق پسند اور عدل و انصاف پر چلنے والوں کے امام و رہنماء اور مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلمانان عالم اسلام کے آفاقی پیغام کو عام کرنا چاہتے ہیں تو یہ وحدت امت سے ہی یہ ممکن ہے۔ مفتی مدثر قادری کا تفصیلی ویڈیو انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1008751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش