0
Sunday 14 Aug 2022 22:41
خبرجہاں 14

غزہ جنگ

پس پردہ اہداف
متعلقہ فائیلیںہفتہ وار پروگرام خبرِ جہاں-14
 
موضوع: اسرائیل کے غزہ پر حملے کے پوشیدہ مقاصد
 
مہمانانِ گرامی
جناب خالد قدومی, راہنما حماس
مولانا سید محمد رضوی قبلہ, سینئر تجزیہ نگار سحر ٹی وی
 
میزبان: قیصر عباس خان
 
اہم نکات
 
01. اسرائیل کی کمزوری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ تینتیس روزہ جنگ, گیارہ روزہ جنگ, پانچ روزہ جنگ اور اب تین روز میں جنگ بندی کی التجاء.
 
02. اس تین روزہ جنگ میں جہادِ اسلامی نے اپنی شرائط پر جنگ بندی قبول کی ہے.
 
03. اس جنگ میں جہاد اسلامی کے دو کمانڈر شہید اور چالیس سے زیادہ لوگ شہید ہوئے, جہاد اسلامی کے راکٹوں نے تِل ابیب تک اپنے اہداف کو نشانہ بنایا, 
دراصل اسرائیل جنگ نہیں کرتا بلکہ بیہودگی کرتا ہے, کیونکہ جنگ محاذ پر لشکروں کے درمیان ہوتی ہے, سول آبادیوں پر حملے غیر قانونی اور غیر انسانی عمل ہے.
 
04. غزہ میں جہادِ اسلامی اور حماس کا مشترکہ کمانڈ سینٹر ہے, دونوں تنظیمیں مشترکہ جنگی حکمتِ عملی بناتے ہیں. سرائیل کو دھول چٹوانے کے لئے صرف جہادِ اسلامی ہی کافی تھا, حماس کی طاقت کی ضرورت ہی نہیں پڑی.
 
05. کاریش آئل فیلڈ کے مسْلے پر حزب اللہ نے سخت رویہ اپنایا ہوا ہے جو اسرائیل کی پریشانی کا باعث ہے.
 
06. اسرائیل کی سمٹتی اور محدود ہوتی ہوئی دفاعی قوت سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جولان ہائٹس اور اس کے علاوہ کچھ اور مقبوضہ علاقے بھی جلد اسرائیل کی دسترس سے نکل جائیں گے.
 
07. مشرقِ وسطٰی میں اسرائیل کے مفادات کو تحفظ دینے کے لئے امریکہ انقلابِ اسلامی کو ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے, رشیا یوکرین جنگ اور اب متوقع چائنا تائیوان جنگ کسی ایسی پالیسی کا حصہ ہو سکتی ہے, کیونکہ رشیا, چائنا اور ایران ایک بلاک میں شامل ہیں.
خبر کا کوڈ : 1009154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش