1
2
Thursday 18 Aug 2022 23:10

اربعین پر زمینی راستے سے جانیوالے زائرین پر پابندی، علامہ شبیر میثمی نے حقائق سے باخبر کر دیا

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ چند روز سے یہ مسئلہ سامنے آیا ہے کہ پاکستان سے بائی روڈ جانے والے زائرین امام حسینؑ پر پابندی لگائی گئی ہے، پابندی کو سمجھنا ضروری ہے، وہ یہ کہ میری عراق میں پاکستان کے سفیر سے گفتگو رہی ہے، انہوں نے بتایا ہے کہ ایران سے عراق بارڈر پر صرف ایرانی جاسکیں گے اور کوئی نہیں جاسکے گا۔ علامہ شبیر میثمی کے مطابق ہمارے پاکستانی زائرین تو بائی ایئر زیادہ سے زیادہ دس بارہ ہزار جاتے ہونگے، سمندری راستے کا تو کوئی سلسلہ نہیں، لیکن جو بائی روڈ جانے والے ہیں، ان پر عراقی حکومت نے پابندی لگائی ہے اور عراقی کابینہ نے اسے پاس کیا ہے، یہ ہمارے پاکستانی ایمبسی کے افراد نے بتایا ہے۔

علامہ شبیر میثمی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ڈالی گئی ویڈیو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے وزارت خارجہ پاکستان، وزارت خارجہ عراق، مراجع عظام کے دفاتر اور پاکستان کے عراق میں سفیر سے محکم رابطے شروع کر دیئے ہیں، اس معاملے میں میٹنگز شروع ہوچکی ہیں، امید ہے ان شاء اللہ ہم حکومت پاکستان سے جو گفتگو آگے بڑھا رہے ہیں اور مراجع تقلید کے دفاتر سے قائد ملت جعفریہ کے حکم پر رابطوں کو انجام دے رہے ہیں کہ عراقی حکومت پر پریشر ڈال کر کم از کم اربعین کے موقع پر یہ مسائل حل ہوں، دعا کریں کہ قائد ملت جعفریہ کی کوشش نتیجہ دے اور ان شاء اللہ ہم اربعین امام حسینؑ سے قبل اس مسئلے کو حل کرلیں۔
خبر کا کوڈ : 1009867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ضیغم علی گجر
Pakistan
پابندیاں ختم ہونی چاہیئں
مربوطہ فائل
ہماری پیشکش