0
Saturday 20 Aug 2022 01:23

پاک ایران دوستی و 75 سالہ تعلقات، کراچی میں سلمان فارسی پارک کا افتتاح، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر حیدر

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی میں پاک ایران دوستی اور 75 سالہ باہمی تعلقات کی علامت، پاکستان کے جشن آزادی کی مناسبت سے کراچی میں قائم ایرانی قونصل خانے سے متصل سلمان فارسی پارک اور یادگاری تختی کی تنصیب کا افتتاح کیا گیا۔ سندھ حکومت کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے سلمان فارسی پارک اور یادگاری تختی کی تنصیب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ڈی جی پارکس، ایرانی قونصلیٹ کے افسران، صحافی برادری و مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود تھیں۔ ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے برادر و پڑوسی اسلامی ملک پاکستان کے عوام اور حکومت کو یوم آزادی کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

صوبہ سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے صحابی رسول حضرت سلمان فارسیؓ کے بلند مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پارک کے افتتاح کو دو طرفہ ثقافتی، معاشی اور سیاسی تعلقات کے فروغ کیلئے پاکستان اور ایران کے عزم کی علامت قرار دیا۔ افتتاحی تقریب کے آخر میں وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے پاک ایران تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر سلمان فارسی پارک میں ایران پاکستان دوستی کا پودا لگایا۔ ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کی جانب سے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سمیت صوبہ سندھ کے اعلیٰ حکام کو ایرانی قونصل خانے میں یادگاری شیلڈز اور تحائف بھی پیش کئے گئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1009897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش