QR CodeQR Code

بلوچستان کی سیلابی صورتحال پر سینیئر صحافی منطور احمد کا خصوصی انٹرویو

19 Aug 2022 02:56

اسلام ٹائمز کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر صحافی منظور احمد نے بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ہونیوالے نقصانات اور انکی وجوہات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے بہشتر دیہی علاقوں میں پیغامات پہنچانے کا مناسب نظام موجود نہیں ہے، جسکی وجہ سے بارشوں سے بچنے کیلئے بروقت اطلاعات نہیں پہنچائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کلائمیٹ چینج کیوجہ سے مستقبل میں پیش آنیوالے ممکنہ مسائل کا بھی تذکرہ کیا۔


منظور احمد بلوچستان کے سینیئر اور تجربہ کار صحافیوں میں سے ایک ہیں۔ جو بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں اور شعبہ صحافت میں دلچسپی رکھنے والوں کو ٹریننگ بھی دیتے ہیں۔ وہ گذشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے اپنے کرئیر کا آغاز پرنٹ میڈیا سے کیا اور 2007ء سے بلوچستان کے مختلف اخبارات میں بطور سب ایڈیٹر کام کرتے رہے۔ 2013ء میں شعبہ صحافت میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد انہوں نے الیکٹرانک میڈیا کیلئے کام کا آغاز کیا۔ اسی سال وہ ملک کے معروف نجی چینل اے آر وائی سے بطور رپورٹر منسلک ہوئے۔ وہ آج تک اے آر وائی چینل میں بطور رپورٹر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ منظور احمد صاحب بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے دو مرتبہ بی یو جے میں فنانس سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔

وہ بطور تجزیہ کار بلوچستان کی سیاسی، معاشی صورتحال، سوشل ایشوز اور بالخصوص کلائمیٹ چینج سمیت دیگر موضوعات پر بھی مختلف چینلز کے ٹاک شوز میں گفتگو کرنے جاتے ہیں۔ منظور احمد اپنے صحافتی کریئر میں مختلف اعزازات سے بھی نوازے گئے ہیں۔ وہ پاکستان بھر کے صحافیوں کے درمیان ملکی سطح پر منعقد ہونیوالے بیسٹ نیوز پیکج اینڈ ڈاکومنٹری میکنگ کمپیٹیشن کے مقابلے کو بھی جیت چکے ہیں۔ اسی طرح پورے پاکستان میں انویسٹی گیٹو جرنلزم کے حوالے سے انکی سٹوری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسکے علاوہ انہیں مقامی سطح پر متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ منظور احمد جامعہ بلوچستان اور دیگر اداروں میں شعبہ صحافت کے طلباء کو لیکچرز بھی دیتے ہیں اور بطور ٹرینر نئے صحافیوں کو ٹریننگ بھی دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر صحافی منظور احمد نے بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ہونیوالے نقصانات اور انکی وجوہات کے بارے میں بتایا۔
 
انہوں نے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے مسئلہ کے تمام پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں عوام کو مزید نقصانات سے بچنے کیلئے اپنے رہن سہن میں تبدیلی لانی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے بہشتر دیہی علاقوں میں پیغامات پہنچانے کا مناسب نظام موجود نہیں ہے، جسکی وجہ سے بارشوں سے بچنے کیلئے بروقت اطلاعات نہیں پہنچائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے بلوچستان کے ڈیمز ٹوٹنے کے واقعہ پر بھی گفتگو کی اور ممکنہ وجوہات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو تجاوزات کیخلاف موثر اقدامات اٹھانے چاہیئے۔ انہوں نے کلائمیٹ چینج کیوجہ سے مستقبل میں پیش آنیوالے ممکنہ مسائل کا بھی تذکرہ کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1009898

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1009898/بلوچستان-کی-سیلابی-صورتحال-پر-سینیئر-صحافی-منطور-احمد-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org