0
Saturday 27 Aug 2022 19:44

کشمیر کی موجودہ صورتحال پر عاشق حسین خان کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

متعلقہ فائیلیںعاشق حسین خان کا شمار جموں و کشمیر کے معروف سیاسی و سماجی کارکنان میں ہوتا ہے۔ عاشق حسین خان نے مختلف ایوانوں میں تیس سال سے زائد عرصہ جموں و کشمیر کے پسماندہ طبقے کے حقوق کی بحالی کیلئے جدوجہد کی۔ عاشق حسین خان شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے عاشق حسین خان کیساتھ ایک تفصیلی ویڈیو انٹرویو کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے فیصلوں سے جموں کے ہندو  بھی سخت پریشان و نالاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے اپنے ووٹ بنک کی خاطر کشمیری عوام کے بنیادی حقوق پر شب خون مارا۔ عاشق حسین خان نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے سے کشمیر کی اقتصاد مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور یہاں کی عوام پر مصبیبتوں کے پہاڑ ٹوٹ گئے۔ انہوں نے کہا کہ جموں، پونچھ اور مینڈر کے اقلیتی طبقے کا کوئی پرسان حال نہ تھا نہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام ہمیں ظالم و جابر حاکم کیخلاف قیام کی تعلیم دیتا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
خبر کا کوڈ : 1011193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش