QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صدر مولانا اقتدار نقوی کا ویڈیو انٹرویو

3 Sep 2022 15:23

اسلام ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہی نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، حکومتی جماعتوں کی عدم دلچسپی کے باعث عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، مخیر حضرات اور صاحب ثروت آگے بڑھیں اور مشکل میں گھرے ہوئے افراد کی مدد کریں۔


علامہ سید اقتدار حسین نقوی کا تعلق شور کوٹ ضلع جھنگ سے ہے، گذشتہ 25 سالوں سے ملتان میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، وہ ایک خطیب ہونے کیساتھ ساتھ امام جمعہ بھی ہیں، اپنی خطابت کے حوالے سے مسلسل پابندیوں کا شکار بھی رہتے ہیں، علامہ اقتدار حسین نقوی اسوقت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل ہیں، اس سے پہلے وہ مختلف ذمہ داریوں پر کام کرچکے ہیں۔ ''اسلام ٹائمز'' نے موجودہ بارشوں اور سیلاب سے ہونیوالے نقصانات، امدادی کارروائیوں اور موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے ان سے انٹرویو کیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1012529

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1012529/ایم-ڈبلیو-جنوبی-پنجاب-کے-صدر-مولانا-اقتدار-نقوی-کا-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org