0
Sunday 4 Sep 2022 21:20

سیلاب متاثرین کی بحالی پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی عہدیداران سے خصوصی گفتگو

متعلقہ فائیلیںعلامہ ولایت حسین جعفری اور مولانا سہیل اکبر شیرازی بلوچستان میں مجلس وحدت مسلمین کے نائب صدور کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ علامہ ولایت حسین جعفری کا تعلق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے ہے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی۔ اسکے بعد حوزہ علمیہ قم سے دین اسلام کی تعلیمات حاصل کیں۔ وہ کوئٹہ میں ان افراد میں سے ایک ہیں، جنہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے قیام کیساتھ ہی ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے قبل علامہ ولایت حسین جعفری ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ میں بھی مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں اور اپنی خدمات پیش کی ہیں۔

علامہ سہیل اکبر شیرازی گنداواہ ضلع جھل مگسی سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنی بی اے کی ڈگری جامعہ بلوچستان سے حاصل کی ہے، جبکہ دینی تعلیم حوزہ علمیہ قم سے حاصل کی ہے۔ انہوں نے گارڈن ٹاؤن گنداواہ میں مسجد امام مہدی (عج) تعمیر کی ہے۔ جس میں نماز اور مجالس عزاء کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ علامہ سہیل اکبر شیرازی نے گنداواہ میں سحر پبلک اسکول کا آغاز بھی کیا ہے۔ جس میں ساٹھ غریب بچے بچیاں مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے سماجی کاموں کیلئے سحر ویلفیئر سوسائٹی بلوچستان کی بنیاد 2018ء میں رکھی۔ آغا سہیل اکبر شیرازی مجلس وحدت مسلمین میں روز اول سے جب مجلس کی بنیاد رکھی گئی، اسوقت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں۔

وہ 6 سال ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود رہے ہیں۔ اس دوران بلوچستان میں 2010ء کے سیلاب متاثرین کیلئے 75 کمرے تعمیر کروائے، 2012ء کے سیلاب متاثرین کیلئے ڈیرہ اللہ یار بائی پاس پر خیمہ بستی قائم کی، جس میں سینکڑوں متاثرین رہ رہے تھے۔ وہ اسوقت مجلس کے صوبائی ڈپٹی آرگنائزر اور ابھی صوبائی نائب صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔ وہ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان میں سیاسی و سماجی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔ وہ محرم الحرام میں و دیگر مناسبتوں سے مجالس عزاء سے خطاب بھی کرتے ہیں، جبکہ بلوچستان میں تبلیغی فعالیت بھی رہتی ہے۔
 
ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی نائب صدور علامہ ولایت حسین جعفری، علامہ سہیل اکبر شیرازی اور صوبائی سیکرٹری تبلیغات علامہ عبدالحق جمالی نے بلوچستان میں سیلاب سے ہونیوالے نقصانات سے متعلق اسلام ٹائمز سے گفتگو کی۔ انہوں نے اپنی امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے مختلف مقامات پر واقعہ کیمپس کے بارے میں بتایا اور مستقبل میں ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے طے شدہ امدادی سرگرمیوں کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کو درپیش مشکلات کا بھی تذکرہ کیا اور مجلس کے دیگر شعبہ جات کو فعال کرنے کے حوالے سے بتایا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1012750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش