QR CodeQR Code

اربعین امام حسینؑ، زائرین کا کاروان سعودی عرب سے عراق میں داخل

11 Sep 2022 17:14

امام حسینؑ کے اربعین کے موقع پر آئمہ کرامؑ کی تاکید کی بنا پر لاکھوں شیعہ دنیا کے مختلف ممالک خاص کر عراق کے مختلف شہروں اور قصبوں سے کربلا کی طرف سفر کرتے ہیں، جن کی اکثریت پیدل چل کر اس عظیم مہم میں شریک ہوتی ہے، یہ پیاہ روی دنیا کی عظیم ترین مذہبی پیادہ روی سمجھی جاتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر سے رسول (ص) آل رسول (ع) کے دلدادہ کروڑوں افراد ہر ممکن شکل میں خود کو سرزمین عراق پہنچا رہے ہیں تاکہ اربعین حسینی کے موقع پر انجام پانے والے میلین مارچ میں شرکت کے بعد اپنے آقا و مولا سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں حاضری دے سکیں۔ ویڈیو میں سعودی عرب کے الاحساء علاقے سے عراق پہنچنے والے زائرین کرام کو دیکھا جا سکتا ہے جہاں عراقی شہری ان کا خیرمقدم کر رہے ہیں۔ زیارت اربعین پر آئمہ کرامؑ کی تاکید کی بنا پر لاکھوں شیعہ دنیا کے مختلف ممالک خاص کر عراق کے مختلف شہروں اور قصبوں سے کربلا کی طرف سفر کرتے ہیں، جن کی اکثریت پیدل چل کر اس عظیم مہم میں شریک ہوتی ہے، یہ پیاہ روی دنیا کی عظیم ترین مذہبی پیادہ روی سمجھی جاتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1013846

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1013846/اربعین-امام-حسین-زائرین-کا-کاروان-سعودی-عرب-سے-عراق-میں-داخل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org