0
Wednesday 14 Sep 2022 15:07

اربعین امام حسین (ع)، ڈاکٹر سید مدثر رضوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

متعلقہ فائیلیںڈاکٹر مولانا سید مدثر رضوی کا تعلق وادی کشمیر کے روحانی و علمی گھرانے سے ہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے خاندان کے بزرگ علماء سے حاصل کی۔ گریجویشن کے بعد ادبیات و زبان عربی میں "ایم اے" کی ڈگری کشمیر یونیورسٹی سے حاصل کی اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی سے کسب کی۔ ڈاکٹریٹ کے بعد قم المقدس میں تقریباً 9 سال دینی علوم سے فیضیاب ہوتے رہے۔ فی الحال وادی کشمیر میں اسلام ناب کی تبلیغ و ترویج میں سرگرم عمل ہیں۔ ڈاکٹر سید مدثر رضوی "اسار لٹریری فاؤندیشن" ASAR Literary Foundation کی سربراہی کر رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے Imamiyah Jurisprudence Sources ایک اہم کتاب بھی رقم کی ہے اور بھی کئی مختلف ادبی و دینی موضوعات پر مقالات لکھے ہیں۔ ڈاکٹر سید مدثر رضوی مجلس علماء امامیہ جموں و کشمیر کے بانی رکن بھی ہیں۔ اربعین امام حسین (ع) کے حوالے سے اسلام ٹائمز کے نمائندے نے ڈاکٹر سید مدثر رضوی کیساتھ ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، اس دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ برس اربعین امام حسین (ع) وبائی مرض کووڈ کی وجہ سے متاثر رہا، اس سال اربعین میں لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت سے محسوس ہوتا ہے جیسا ایک سمندر رکا ہوا تھا۔ اربعین میں اس بڑی تعداد میں عزاداروں کی شرکت امام حسین (ع) سے تجدید عہد کرنے پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اربعین امام حسین (ع) دنیا کے تمام مستضعین کیلئے راہ نجات و تحریک سربلندی و آزادی ہے، ہر مذہب کے لوگ، ہر رنگ و نسل کے لوگ اربعین کے کاروان میں شامل ہورہے ہیں، جس سے یہ تحریک عالمی و آفاقی تحریک بن گئی ہے۔ تفصیلی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1013982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش