QR CodeQR Code

ڈاکٹر سعدیہ کمال کا سیلاب کی صورتحال پر خصوصی انٹرویو

20 Sep 2022 15:27

نامور صحافی نے اپنے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ کچھ سخت گیر مذہبی تنظیمیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں، جس سے ترقی پسند جماعتوں کیلئے مشکلات پیدا ہوں گی، وجہ یہی ہے کہ ووٹ بینک تقسیم ہوگا اور جو لوگ مشکل وقت میں ساتھ دے رہے ہیں ووٹرز انہی کی طرف مائل ہوں گے۔


ڈاکٹر سعدیہ کمال اے پی پی سرائیکی نیوز سروس کی انچارج ہیں۔ جنوبی پنجاب کے علاقے احمدپورشرقیہ سے تعلق ہے، گزشتہ 16 سال سے صحافت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔نیشنل پریس کلب کی دو بار سینئر وائس پریزیڈینٹ بھی رہ چکی ہیں، خواجہ فرید شناسی پر پی ایچ ڈی ہیں۔ سماجی اور ادبی حوالے سے مختلف سرگرمیوں میں بڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔ حالیہ سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہی کو کور کرنے کیلئے ڈاکٹر صاحبہ نے خود سندھ اور جنوبی پنجاب کےعلاقوں کا وزٹ کیا اور لوگوں کے مسائل جانے۔ اسلام ٹائمز نے ڈاکٹر سعدیہ کمال سے خصوصی انٹرویو کیا ہے اور سیلاب متاثرین کی اصل مشکلات جانی ہیں جس کی تفصیلات پیش خدمت ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1014661

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1014661/ڈاکٹر-سعدیہ-کمال-کا-سیلاب-کی-صورتحال-پر-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org