QR CodeQR Code

سکردو میں چہلم شہدائے کربلا

17 Sep 2022 23:32

چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے کچورا سے سکردو تک مشی (اربعین واک) کا اہتمام کیا گیا۔ اربعین واک میں عزاداروں کے ساتھ مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم شیخ اعجاز بہشتی، شیخ فدا علی ذیشان اور منسٹر ایگریکلچر گلگت بلتستان و صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم کاظم میثم بھی شریک ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح گلگت بلتستان میں چہلم شہدائے کربلا عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ سکردو میں اربعین کے جلوس میں درجن سے زائد ماتمی دستے شریک ہوئے۔ چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے کچورا سے سکردو تک مشی(اربعین واک) کا اہتمام کیا گیا۔ اربعین واک میں عزاداروں کے ساتھ مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم شیخ اعجاز بہشتی، شیخ فدا علی ذیشان اور منسٹر ایگریکلچر گلگت بلتستان و صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم کاظم میثم بھی شریک ہوئے۔ ادھر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے دستہ آل عباء سکمیدان سکردو کی قیادت کی۔ اربعین کے جلوس کیلئے انتظامی اور مقامی سطح پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 1014866

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1014866/سکردو-میں-چہلم-شہدائے-کربلا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org