0
Sunday 18 Sep 2022 15:23

کوئٹہ میں اربعین واک، کربلا کی منظر کشی

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی

شہدائے کربلاء کے چہلم کی مناسبت پر کوئٹہ میں یوم عاشور کے شہیدوں اور شہزادہ جنت امام حسین علیہ السلام کے قبور کی منظر کشی کی گئی۔ المنجی نیٹ ورک کی جانب سے کوئٹہ میں اربعین واک کے عنوان سے خواتین کے لئے کربلاء کے مناظر بنائے گئے۔ جس کا مقصد کوئٹہ کی عوام بلخصوص خواتین کو کربلاء سے آشنا کرنا تھا۔ اربعین واک کے ایک معکب میں کربلاء کے 72 شہداء کی قبور کی شبہہ بنائی گئی تھی۔ جن پر امام حسین علیہ السلام کے ان اصحاب کے نام لگے ہوئے تھے، جو سرزمین کربلاء میں سیدالشہداء کے ہمراہ شہید ہوئے تھے۔ خیمہ گاہ امام زمانہ (عج) کے عنوان سے ایک موکب کو اربعین واک میں شرکت کرنے والی خواتین کی عبادات اور مناجات کیلئے مختص کر دیا گیا تھا۔ جس میں خواتین آتی اور نماز سمیت دیگر عبادات سرانجام دیتی۔ اسیران کربلاء کے شام سے واپسی کے بعد قبر سیدالشہداء علیہ السلام پر پہنچنے کے منظر کی بھی شبیہ بنائی گئی تھی۔ جس میں امام سجاد علیہ السلام اور بی بی زینب سلام اللہ علیہا کو دکھایا گیا تھا۔

خواتین کی اسیر کربلاء اور خواہر حسین بی بی زینب سلام اللہ علیہا سے خاص لگاؤ اور محبت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک موکب کو بی بی زینب سلام اللہ علیہا سے منسوب کیا گیا تھا۔ جس میں خواتین بی بی زینب سلام اللہ علیہا کیلئے اپنے پیغامات لکھ کر رکھ دیتی۔ موکب میں بی بی زینب سلام اللہ علیہا کی زندگی سے متعلق کتب بھی رکھی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ حجاب کی اہمیت سے متعلق پیغامات بھی لگائے گئے تھے۔ ہر سال اربعین میں زیارت امام حسین علیہ السلام کیلئے کربلاء جانے والے عزاداروں سے متعلق بھی ایک شبہہ بنائی گئی تھی، جس میں ایک لڑکی کو کربلاء جانے کیلئے تیار دکھایا گیا تھا۔ ایک موکب کو کوئٹہ میں شہادت پانے والے شہداء کی زندگیوں سے منسوب کیا گیا تھا۔ جس میں شہدائے کوئٹہ کے زندگی ناموں پر مشتمل کتب رکھی گئی تھیں اور انکی یاد تازہ کرنے اور ان کی زندگیوں سے آشنائی کیلئے انکی تصویریں اور زندگی کی داستانیں رکھی گئی تھیں۔ شہداء کے اقوال پر مشتمل چھوٹے نوٹس نے بھی موکب کی زینت میں اضافہ کر دیا۔

کمسن بچوں کیلئے بھی ایک موکب بنایا گیا تھا۔ جس میں بچے کربلاء اور اربعین سے متعلق تصویریں بنانے میں مصروف تھے۔ انتظامیہ کی جانب سے بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انکی بنائی گئی تصاویر بھی ناظرین کیلئے رکھی گئی تھیں۔ بچوں کی بنائی ہوئی نقاشی اور تصاویر کڈس کارنر کی دیواروں پر بھی آویزاں تھیں۔ جن میں کربلاء، اربعین، امام زمانہ اور معصومین سے متعلق مثبت پیغامات نمایاں طور پر نظر آرہے تھے۔ اربعین واک کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے آئمہ علیہ السلام کے نام اور اقوال بھی آویزاں نظر آرہے تھے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1014938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش