0
Monday 19 Sep 2022 14:31

بلوچستان میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ڈاکٹر ثناء اللہ پانیزئی سے خصوصی گفتگو

متعلقہ فائیلیںڈاکٹر ثناء اللہ پانیزئی جامعہ بلوچستان کے جیوگرافی اور ریجنل پلاننگ ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر طلباء و طالبات کو پڑھاتے ہیں۔ انہوں نے تھائیلنڈ سے ڈویلپمنٹ پلاننگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ بطور استاد ڈویلپمنٹ پلاننگ، ایگریکلچر فاننس، موسمیاتی تبدیلی (کلائمیٹ چینج) اور پبلک ہیلتھ سے متعلق ریسرچ کرتے ہیں۔ ڈاکٹر ثناء اللہ پانیزئی کے 30 سے زائد ریسرچز قومی اور بین الاقوامی ریسرچ جرنلز پر شائع ہو چکے ہیں۔ وہ "دی جرنل آف جیوگرافی اینڈ سوشل سائنسز" کے ایڈیٹر اینڈ چیف بھی ہیں اور "دی سینٹر آف ایکسیلنس فار ریزلٹس بیسڈ مینجمنٹ" اور جامعہ بلوچستان کے "گورنمنٹ اینوویشن لیب" میں کپیسٹی بلڈنگ ایکسپرٹ کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ اسکے علاوہ انہوں نے بلوچستان میں ہونے والے اقوام متحدہ اور ورلڈ بینک کے متعدد پراجیکٹس پر کام کیا ہے۔ اسلام ٹائمز سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر ثناء اللہ پانیزئی نے بلوچستان میں ہونے والی بارشوں سے زیادہ نقصانات کی وجوہات بتائیں اور موسمیاتی تبدیلی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ڈیمز کے ٹوٹنے سے متعلق بھی گفتگو کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1015029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش