0
Monday 19 Sep 2022 14:33

شگر میں شہدائے کربلا کا چہلم

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائم۔ شگر ہیڈکوارٹر میں چہلم شہدائے کربلا عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے تعزیے کے جلوس نکالے گئے، مرکزی جلوس خانقاہ معلیٰ سے برآمد ہوکر حسن شہید چوک سے ہوتا ہوا قتلگاہ شریف پہنچا، جہاں زیارت و فاتحہ کے بعد واپس خانقاہ معلیٰ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر حسن شہید چوک پر عزاداروں کے لئے سبیل کا اہتمام کیا گیا تھا۔ چہلم کے مرکزی جلوسوں کے لئے شگر پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی فراہم کی گئی۔ جلوس میں وزیر تعلیم راجہ اعظم خان اور ضلعی انتظامیہ کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1015030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش