0
Monday 19 Sep 2022 14:46

کشمیر کی سیاسی صورتحال پر منتظر محی الدین کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمنتظر محی الدین کا تعلق جموں و کشمیر کے شہر خاص سے ہے۔ آپ سالہا سال کشمیر کے سب سے بڑے تجارتی یونین کے سربراہ رہے ہیں۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے اپنے سیاسی کیئریر کی شروعات کرنے کے بعد مختلف سیاسی سرگرمیوں میں پیش پیش رہے۔ حالیہ ایام میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی سے وابستہ ہوگئے اور فی الحال پارٹی کے اسٹیٹ سکریٹری ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے منتظر محی الدین سے جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال پر ایک تفصیلی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ کشمیری سیاستداں ہمیشہ بھارتی حکومتوں کے آلہ کار ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جمہوریت نہیں بلکہ بھارتی حکومت کی من مانی اور ہٹ دھرمی کا سماں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی بحالی کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے جس سے کشمیری عوام دستبردار ہرگز نہیں ہونگے۔ منتظر محی الدین کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلہ سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی ہے، کشمیری عوام کی منشاء و مرضی کے بغیر انکی تقدیر کا فیصلہ نہیں لیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ کشمیری مذہبی رہنماؤں پر کالے قوانین کا اطلاق افسوسناک و قابل مذمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1015082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش