0
Monday 19 Sep 2022 19:38

ملتان، چہلم امام حسینؑ کی مناسبت سے اربعین واک ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ چہلم سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ملتان کے مختلف علاقوں سے اربعین کونسل پاکستان ملتان کے زیراہتمام اربعین واک کا اہتمام کیا گیا۔ تمام اربعین واک کے شرکا گھنٹہ گھر پہنچے جہاں نماز ظہرین ادا کی گئی۔ ادارہ النور اسلامک سینٹر اور آئی ایس او کے جانب سے موکب لگائے گئے۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے صدر حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ وسیم عباس معصومی نے زیارت اربعین کی تلاوت اور مصائب سید الشہدا بیان کئے۔ آئی ایس او ملتان کی جانب سے نماز ظہرین کا اہتمام کیا گیا، واک کے شرکاء نے نماز ظہرین علامہ سید اقتدار حسین نقوی کی اقتدا میں ادا کی گئی۔ قبل ازیں منیر آباد، ساہی چاون، پیراں غائب، مہدیہ کمپلکس، چوک کمہاراں، گلگشت کالونی، شیر شاہ، حسن آباد، سنٹرل جیل چوک سمیت دیگر علاقوں سے ہزاروں افراد واک کے ذریعے گھنٹہ گھر ملتان پہنچے۔
خبر کا کوڈ : 1015119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش