QR CodeQR Code

سیلابی صورتحال میں شیعہ قوم کا کردار، علامہ حیدر عباس عابدی کا اہم انٹرویو

19 Sep 2022 15:03

پاکستان میں زلزلہ و سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں سے متعلق شیعہ مسلمانوں کا کیسا کردار رہا ہے؟ کیا زلزلہ یا سیلابی صورتحال میں پاکستانی شیعہ مسلمان تعصب برتتے ہوئے فقط شیعہ متاثرین کی ہی امداد کرتے ہیں؟ کیا عزاداری سید الشہداء حضرت امام حسینؑ کے دوران نذر و نیاز تقسیم کرنے کے بجائے پیسا سیلاب متاثرین کیلئے وقف کر دیا جائے؟ جبری گمشدہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے پیشرفت کہاں تک پہنچی ہے؟ و دیگر اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے معروف مذہبی و سماجی رہنما علامہ سید حیدر عباس عابدی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور دیکھیئے اور احباب و اقارب کیساتھ شیئر بھی کیجیئے۔


کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف شیعہ عالم دین علامہ سید حیدر عباس عابدی کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ انکا تعلق فعال ملی شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ گزشتہ دو دہائیوں سے زلزلہ و سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں سے متعلق فعال نظر آئے ہیں۔ وہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسننگ پرسنز کے مرکزی رہنما ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ وہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اہم رکن بھی ہیں اور ماضی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی نظارت میں بھی اپنی ذمہ داری ادا کرچکے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے علامہ سید حیدر عباس عابدی کیساتھ پاکستان میں زلزلہ و سیلابی صورتحال میں شیعہ مسلمانوں کردار، امدادی سرگرمیوں کے دوران شیعہ قوم پر تعصب برتنے کا الزام، عزاداری کے دوران نذر و نیاز تقسیم کریں یا پیسا سیلاب متاثرین پر خرچ کریں، جبری گمشدہ شیعہ افراد کی بازیابی سے متعلق موجودہ صورتحال سمیت دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے کراچی میں انکی رہائشگاہ پر ایک نشست کی، اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1015129

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1015129/سیلابی-صورتحال-میں-شیعہ-قوم-کا-کردار-علامہ-حیدر-عباس-عابدی-اہم-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org