QR CodeQR Code

پرتشدد واقعات، فسادات اور مذہبی مقدسات کی توہین، پورا ایران بلوائیوں کیخلاف اٹھ کھڑا ہوا

23 Sep 2022 16:33

دارالحکومت تہران کی طرح ایران کے دوسرے شہروں من جملہ ہمدان، زنجان، مشہد مقدس، قم، شیراز اور یزد میں بھی بڑی بڑی ریلیاں نکالی گئیں اور زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں حالیہ دنوں میں پرتشدد واقعات اور فسادات کے بعد آج ایران کے مختلف شہروں میں فسادات اور مذہبی مقدسات کی توہین کے خلاف مظاہرے ہوئے اور ایرانی عوام نے اس کی شدید مذمت کی۔ دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے بعد تہران یونیورسٹی سے ایکی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز، پلے کارڈ اور اسی طرح رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تصاویر تھیں۔ مظاہرین انقلاب اسلامی اور رہبر انقلاب اسلامی کے حق میں اور منافقین اور دشمنوں کے خلاف زبردست نعرے لگا رہے تھے۔ دارالحکومت تہران کی طرح ایران کے دوسرے شہروں من جملہ ہمدان، زنجان، مشہد مقدس، قم، شیراز اور یزد میں بھی بڑی بڑی ریلیاں نکالی گئیں اور زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

یاد رہے کہ بلوائیوں اور شرپسندوں نےایران میں نوجوان لڑکی مھسا امینی کی موت کو بہانہ بناکر ہنگامے کئے، عمومی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور فائر بریگیڈ کی 23 گاڑیوں، 43 بسوں اور54 بس اسٹینڈ کو بری طرح نقصان پہنچایا۔ واضح رہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک مھسا امینی کی موت سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس مسئلے کو لے کر تہران کے خلاف ایک عالمی محاذ کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ماضی کی طرح انہیں اس بار بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا، اس لئے کہ ایرانی قوم ایک پیج پر ہے اور اور اسلامی انقلاب کی حامی ہے، آج ایران کے غیور عوام نے ایک بار پھر اس کا عملی ثبوت پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 1015786

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1015786/پرتشدد-واقعات-فسادات-اور-مذہبی-مقدسات-کی-توہین-پورا-ایران-بلوائیوں-کیخلاف-اٹھ-کھڑا-ہوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org