0
Sunday 25 Sep 2022 14:34

کشمیر کی سیاسی صورتحال پر فردوس نبی کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںفردوس نبی کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے خانصاب علاقے سے ہے۔ آپ سماجی و سیاسی کارکن ہیں۔ فردوس نبی ٹی وی ڈبیٹر  اور سینیئر سیاستداں غلام نبی آزاد کے قریبی ساتھی ہیں۔ فردوس نبی 13 سال سے سماجی و سیاسی سرگرمیوں میں پیش پیش رہے ہیں۔ فردوس نبی نے حال ہی میں ڈی ڈی سی الیکشن میں حصہ لیا جسمیں لوگوں نے انہیں اچھی خاصی حمایت کی۔ اسلام ٹائمز نے فردوس نبی سے کشمیر کی سیاسی صورتحال پر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا جس دوران انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ظلم و بربریت اور لاقانونیت کا راج قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد کشمیری عوام کو انکے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیر میں ہر سو خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا دائمی حل بات چیت اور مذاکرات سے ہی ممکن ہے نہ کہ کسی ہٹ دھرمی و تشدد سے۔ فردوس نبی نے کہا کہ ایک طرف بی جے پی کشمیر میں امن و نارملسی کے دعوے کرتی ہے تو دوسری طرف یہاں کے امن پسند واعظین و مبلغین کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ کشمیری مذہبی رہنماؤں پر کالے قوانین کا اطلاق افسوسناک و قابل مذمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 1015860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش