0
Wednesday 28 Sep 2022 17:58

پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل کیخلاف آئی ایس او کراچی کی نامنظور اسرائیل ریلی، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے پاکستانیوں کے مسلسل اسرائیل کے اعلانیہ دورہ جات اور ان پر حکومتی خاموشی کیخلاف نمائش تا کراچی پریس کلب نامنظور اسرائیل ریلی نکالی گئی۔ نامنظور اسرائیل ریلی میں بچوں اور خواتین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے بڑی تعداد میں پاکستانی و فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ نامنظور اسرائیل ریلی کے شرکاء سولجر بازار سے ہوتے ہوئے نمائش چورنگی پہنچے۔ نمائش چورنگی پر احتجاج کے بعد نامنظور اسرائیل ریلی کے شرکاء بسوں، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے ذریعے کراچی پریس کلب کیلئے روانہ ہوئے۔ نامنظور اسرائیل ریلی کے شرکاء ایم اے جناح روڈ، ریگل چوک، صدر مارکیٹ سے ہوتے ہوئے فوارہ چوک پہنچے۔ ریلی کے شرکاء نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے طویل فلسطینی پرچم کو اٹھا رکھا تھا۔ نامنطور اسرائیل ریلی کے شرکاء فوارہ چوک سے پیدل مارچ کرتے ہوئے کراچی پریس کلب پہنچے، جہاں نامنظور اسرائیل ریلی احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوگئی۔ کراچی پریس کلب پر احتجاجی جلسے سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنماء علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء مولانا ملک غلام عباس، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماء ڈاکٹر صابر ابو مریم و دیگر نے خطاب کیا۔ احتجاجی جلسے کے اختتام پر شرکاء کی جانب سے امریکا، برطانیہ و اسرائیل کے جھنڈے بھی نذر آتش کئے گئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1016218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش