0
Wednesday 28 Sep 2022 18:50

حجاب اور دور حاضر پر علامہ محمد کاظم بہجتی کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںعلامہ محمد کاظم بہجتی کوئٹہ کے علاقہ ہزارہ ٹاؤن میں واقع مدرسہ علمیہ علیؑ ابن ابی طالبؑ کے سرپرست ہیں۔ ان کا تعلق بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے ہے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بھی صوبے کے دارالحکومت کوئٹہ سے حاصل کی۔ علامہ محمد کاظم بہجتی نے ابتدائی تعلیم کے بعد دینی تعلیمات حاصل کرنے کیلئے ایران کے مقدس شہر قم کا رخ کیا۔ آپ نے ایک طویل عرصہ دینی تعلیمات حاصل کرنے اور وقتاً فوقتاً کوئٹہ کے مومنین کو مجالس عزاء کے ذریعے اپنے علم سے مستفید کرنے میں گزارا ہے۔ علامہ محمد کاظم بہجتی کی سرپرستی میں مدرسہ علمیہ علیؑ ابن ابی طالبؑ سال کے بارہ مہینے مختلف دینی سرگرمیوں کا انعقاد کرتا ہے۔ آپ نہ صرف مدرسہ میں طلباء کو دینی تعلیمات دینے کے ذریعے دین کی خدمت کررہے ہیں، بلکہ حالیہ سیلاب سمیت ہر صورتحال میں قوم کی رہنمائی اور مدد کرنے میں پیش پیش نظر آتے ہیں۔ علامہ محمد کاظم بہجتی نے اسلام ٹائمز کے نمائندہ سے حجاب اور دین اسلام میں اسکی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے نہ صرف مغرب کی جانب سے حجاب پر ہونے والے حملوں کا تذکرہ کیا، بلکہ یورپ کی سیاہ تاریخ اور سازشوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حجاب کو ختم کرنے کی کوشش مغربی قوتوں کا پہلا قدم ہے۔ جسکے بعد آہستہ آہستہ یہ سلسلہ آگے بڑھے گا۔ انہوں نے مخلوطی تعلیمی نظام (مخلوط تعلیمی نظام) کے نقصانات اور موجودہ دور میں مسلمان خاتون کو اپنانے والے اہم صفات کا بھی تذکرہ کیا۔ علامہ کاظم بہجتی نے بتایا کہ کسی بھی معاشرے میں حجاب کی کیا اہمیت ہے اور اس کے پیش نظر والدین، علماء، درسگاہوں اور اساتذہ کا کیا کردار ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1016604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش