0
Friday 30 Sep 2022 20:33

کوئٹہ، کوثر ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے وی آر کربلاء کا انعقاد

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی
 
کوثر ویلفئیر سوسائٹی اینڈ اسکاوٹس نے وی آر کربلاء کی ٹیم کی مدد سے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جدید ٹیکنالوجی وی آر کے ذریعے لوگوں کو کربلاء کے مناظر دکھائے۔ اس موقع پر نظم و ضبط کا بہترین انتظام نظر آیا۔ نہ صرف عوام بلکہ علماء اور سکیورٹی اہلکاروں نے بھی اس موقع پر کربلاء کے مناظر دیکھے۔ کوثر سوسائٹی کے رکن نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کی۔ انہوں نے وی آر کربلاء کے انعقاد سے متعلق معلومات فراہم کی اور مستقبل میں بھی ایسی تقریبات منعقد کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ اس موقع پر امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی نے بھی اسلام ٹائمز کو انٹرویو دیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1016896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش