0
Friday 30 Sep 2022 21:01

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور عزاداری کونسل کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی کا تعلق بلوچستان اور سندھ کے سنگم پر واقع ضلع جیکب آباد سے ہے۔ آپ کا شمار انقلابی، فعال اور متحرک علمائے کرام میں ہوتا ہے۔ علامہ صاحب اس وقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے عزاداری کونسل کے مرکزی سربراہ اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی ہیں۔ اس سے قبل وہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان کی حیثیت سے ملی و قومی فرائض ادا کرچکے ہیں۔ علامہ مقصود ڈومکی ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل اور اس سے پہلے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی ہمیشہ ملی معاملات کے حل میں پیش پیش اور متحرک رہتے ہیں اور ملکی و بین الاقوامی حالات پر بھی اچھی نظر رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے تین اہم موضوعات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے عزاداری کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے محرم و صفر میں عاشورہ، اربعین اور دیگر جلوسوں میں درپیش مشکلات کا تذکرہ کیا اور انکے حل کیلئے اپنی کوششوں سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے حال ہی میں پیغمبر اسلام (ص) کے محافظ حضرت ابو طالبؑ کی شان میں گستاخی سے متعلق بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور خیبر پختونخواہ کی حکومت پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سندھ اور بلوچستان میں سیلابی متاثرین کی حالت زار پر بھی گفتگو کی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہونے والی غفلتوں کا تذکرہ کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1016972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش