QR CodeQR Code

ذاکر اہل بیتؑ نوید عاشق کی شہادت اور کابل دھماکے کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کراچی کا احتجاج

4 Oct 2022 00:33

اسلام ٹائمز: نمائش چورنگی پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ ملک میں ایک بار پھر شیعہ ٹارگٹ کلنگز کا منظم آغاز کیا جارہا ہے، دہشت گرد عناصر کے پشت پناہ حکومت کے اندر موجود ہیں، ملکی سالمیت و بقاء کو ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔


رپورٹ: ایس ایم عابدی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے زیر اہتمام کابل میں بے گناہ طلبا و طالبات کے قتل عام و ذاکر اہل بیتؑ نوید عاشق کے قتل کے خلاف خراسان تا نمائش چورنگی ریلی نکالی گئی۔ ریلی سےخطاب کرتے ہوئے علامہ صادق جعفری، علامہ حیات عباس نجفی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نامور ذاکر نوید عاشق بی اے کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سیکورٹی اداروں کی نااہلی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں ایک بار پھر شیعہ ٹارگٹ کلنگز کا منظم آغاز کیا جارہا ہے، دہشت گرد عناصر کے پشت پناہ حکومت کے اندر موجود ہیں، ملکی سالمیت و بقاء کو ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، مقتدر قوتیں ہوش کے ناخن لیں، شدت پسند طاقتوں کا راستہ روکنے کے لئے سخت ترین اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے نوید عاشق کے قاتل اور دیگر ذمہ داران کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا کا مطالبہ کیا ہے۔ مقررین نے کہا کہ دارالحکومت کابل کے شیعہ اکثریتی علاقے دشت برچی میں معصوم بچیوں پر ہونے والے وحشیانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اقدام قرار دیا ہے۔ رہنماؤں نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے برسر اقتدار آنے کے دوران شیعہ ہزارہ برادری پر ظالمانہ اور غیر انسانی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے جن میں سینکڑوں معصوم جانوں کا نقصان ہو چکا ہے لیکن طالبان حکومت ہزارہ برادری کا تحفظ کرنے میں مسلسل ناکام رہی ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1017472

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1017472/ذاکر-اہل-بیت-نوید-عاشق-کی-شہادت-اور-کابل-دھماکے-کیخلاف-ایم-ڈبلیو-کراچی-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org