QR CodeQR Code

دین و دنیا 36

حجاب اسلامی

علامہ آمین شہیدی کے ساتھ گفتگو

6 Oct 2022 07:47

دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر ہفتہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔


پروگرام دین و دُنیا 

 موضوع: حجاب اسلامی کی اہمیت اور فلسفہ 
رہبر معظم آیتہ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای مدظلہ کے خطاب سے اقتباس
 
مہمان: حجتہ السلام علامہ محمد امین شہیدی
معروف اسلامی اسکالر اور سربراہ اُمتِ واحدہ پاکستان
میزبان: سید انجم رضا
 
اہم نکات و سوالات
اسلام میں حجاب کی اہمیت اور اس کا فلسفہ؟
کیا حجاب صرف خواتین پر فرض ہے؟
آج یورپ خود حجاب کی طرف بڑھ رہا ہے لیکن عالم اسلام میں بے راہ روی پھیلانے کی کوشش کی جاتی ہے اس کی وجہ کیا ہے؟
 
کیا حجاب خواتین کو گھروں میں مقید کرنا اور ان کو معاشرے میں مفید کاموں سے روکنا ہے؟
اہم نکات:
سرمایہ دارانہ نظام (کیپٹل ازم ) نے عورت کو ایک فرد یا انسان نہیں سمجھا، بلکہ شے یا جنس کے طور پہ لیا ہے
جب کہ اسلام کے نزدیک عورت ایک انسان اور فرد ہے، 
مرد اور عورت حیاتیاتی طور پہ مختلف جسمانی ساخت رکھنے کے باوجود برابر کے محتام انسان ہیں
حجاب عورت کی زینت او عصمت کی علامت ہے
مرد اور عورت دونوں کے لئے اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے حجاب لازم ہے جس میں نظر سے لیکر جسم تک کا حجاب شامل ہے
دین نے عورت کو معاشرے مفید اور محترم فرد جانا ہے
سرمایہ دارانہ نظام نے اسلامی معاشرے کو تباہ کرنے کے لئے عورت کے حقوق کے نام پہ بے لگام آزادی کا نعرہ لگایا ہے
گزشتہ بیالیس برس میں جمہوری اسلامی ایران میں عورت پرافتخار اور سر بلند بن کر زندگی گزاررہی ہے


خبر کا کوڈ: 1017767

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1017767/حجاب-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org