QR CodeQR Code

کشمیری رہنماء مولانا عباس انصاری کا انتقال، نماز جنازہ میں ہزاروں لوگ شریک

25 Oct 2022 22:06

اسلام ٹائمز: مولانا عباس انصاری آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔ خاندانی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مرحوم عالم دین کچھ عرصے سے علیل تھے اور گذشتہ دو دنوں سے انکی طبیعت مزید بگڑ گئی تھی۔


رپورٹ: جاوید عباس رضوی

مقبوضہ کشمیر کے معروف شیعہ عالم دین اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے بانی و چیئرمین مولانا محمد عباس انصاری طویل علالت کے بعد سرینگر میں اپنی رہائشگاہ میں انتقال کرگئے۔ مرحوم 86 برس کے تھے۔ خاندانی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مرحوم عالم دین کچھ عرصے سے علیل تھے اور گذشتہ دو دنوں سے ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ آج صبح وہ اپنی رہائشگاہ پر داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ مرحوم مولانا عباس انصاری کی نماز جنازہ بعد از ظہرین علمگیری بازار میں ادا کی گئی اور بعد ازاں انہیں اپنے آبائی قبرستان واقع بابا مزار زڑی بل میں سپرد خاک کیا گیا۔ بتا دیں کہ مولانا عباس انصاری آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔ مولانا محمد عباس انصاری کے سانحہ ارتحال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان نے غمزدہ خانوادے بالخصوص مرحوم کے خلف صالح مولانا مسرور عباس انصاری سے تعزیت کی۔ انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مولانا محمد عباس انصاری کی وفات کو کشمیریوں کی سیاسی جدوجہد اور تبلیغی مشن کی تاریخ  کے ایک دور کا اختتام قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی ولولہ انگیز شخصیت ملت کشمیر کے لئے ہمیشہ باعث افتخار رہی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1020986

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1020986/کشمیری-رہنماء-مولانا-عباس-انصاری-کا-انتقال-نماز-جنازہ-میں-ہزاروں-لوگ-شریک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org