QR CodeQR Code

قطر میں سجا فٹبال کا میلہ

لبنانی جوان کا صیہونی رپورٹر سے بات کرنے سے انکار

21 Nov 2022 11:57

صیہونی حکومت خلیج فارس کے بعض ممالک میں مذاکرات کی لہر چلنے کے بعد یہ تصور کر رہی تھی کہ دوسرے ممالک بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئیں گے، لیکن اسرائیل سے سمجھوتہ کرنیوالے ممالک کی نوجوان نسل، جعلی صیہونی حکومت سے تعلقات کی بحالی کو فلسطین کاز سے خیانت تصور کرتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ شب فٹبال ورلڈ کپ کے پہلے دن کے موقع پر قطر میں ایک لبنانی نوجوان نے صہیونی رپورٹر کی شناخت معلوم ہونے پر انٹرویو دینے سے انکار کر دیا۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صیہونی چینل 12 کا اسرائیلی صحافی ایک لبنانی فٹبال شائق سے عربی زبان میں انٹرویو شروع کرتا ہے اور یہ سمجھتا ہے کہ اگر اپنی اسرائیلی شناخت ظاہر کرے تو اسے پذیرائی نصیب ہوگی۔ صیہونی صحافی کی اس خوش فہمی کے برعکس، اسرائیل کا نام سنتے ہی لبنانی شائق نے اُسے انٹرویو دینے سے انکار کر دیا اور دور سے اس صحافی کو کہا کہ اسرائیل کا تو وجود ہی نہیں ہے، بلکہ اس سرزمین کا نام فلسطین ہے۔

قابل غور بات یہ ہے کہ صیہونی حکومت خلیج فارس کے بعض ممالک میں مذاکرات کی لہر چلنے کے بعد یہ تصور کر رہی تھی کہ دوسرے ممالک بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئیں گے، لیکن اسرائیل سے سمجھوتہ کرنے والے ممالک کی نوجوان نسل، جعلی صیہونی حکومت سے تعلقات کی بحالی کو فلسطین کاز سے خیانت تصور کرتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1025905

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1025905/لبنانی-جوان-کا-صیہونی-رپورٹر-سے-بات-کرنے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org