0
Tuesday 22 Nov 2022 15:36

کشمیر کی موجودہ صورتحال پر مولانا علی محمد جان کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیں
مولانا علی محمد جان کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام سے ہے، ابتدائی تعلیم آبائی گاؤں خندہ میں حاصل کی، تقریباً 3 سال جامعہ اہل بیت (ع) میں دینی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ایران کا رخ کیا، جہاں پر 18 سال تک دینی تعلیم حاصل کرتے رہے۔ علماء کشمیر کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے سلسلے میں انکا رول کلیدی رہا ہے۔ مولانا علی جان مطہری فکری و ثقافتی مرکز کشمیر سے بانی رکن کی حیثیت سے اپنی دینی و سماجی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے مولانا علی محمد جان سے ایک ملاقات کے دوران خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیری قوم کے تشخص کو مٹانے کی سازشیں کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بھر کے اسکولوں میں ناچ گانے کی محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے جو تشویشناک امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف یہاں دینی اجتماعات پر قدغن عائد ہیں تو دوسری جانب کلچر کے نام سے غیر اسلامی تفکرات کو پروان جڑھایا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے علماء کرام کو پابند سلاسل بنانا کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ تفصیلی انٹرویو قارئین کرام کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1026089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش