QR CodeQR Code

کرم پاراچنار کی تباہی میں طالبان اور انکے سہولتکاروں کا کردار

28 Nov 2022 21:59

اسلام ٹائمز: طول تاریخ میں کرم میں ہونیوالے تمام فسادات (1961، 1971، 1983، 1987، 1996 اور 2007ء وغیرہ) کے اسباب اور نقصانات کا احاطہ نہایت غیر جانبدارانہ طریقے سےکیا گیا ہے۔ طالبان کے ہاتھوں ہونیوالی بربادیوں اور تباہ کاریوں کا تذکرہ نیز دیگر تفصیلات جاننے کیلئے اس ڈاکومنٹری ویڈیو کا مشاہدہ فرمائیں۔


رپورٹ: ایس این حسینی

قابل قدر ناظرین، گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر صدہ سے جاری ہونے والی ایک وڈیو رپورٹ میں 16 نومبر2007ء کو کرم میں ہونے والے فسادات کے تناظر میں علاقائی صورتحال پر ہرزہ سرائی کی گئی تھی۔ جس میں حقائق اور جھوٹ و موضوعات کو خلط ملط کرکے پیش کیا گیا تھا۔ جسے دیکھ کر ہٹلر کا یہ قول یاد آگیا کہ جھوٹ بولو اور بار بار بولو، یہاں تک کہ لوگوں کو اس کے حقیقت ہونے کا یقین آجائے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ پراپیگنڈہ کی شہ پر ہاری ہوئی جنگ جیتی جبکہ جیتی ہوئی جنگ پراپیگنڈہ اور میڈیا کی زد میں آکر ہاری جاتی ہے۔ چنانچہ صدر اسلام سے لیکر آج تک متقابل قبائل اور حکمرانوں کا ایک دوسرے کے خلاف یہی شیوہ اور وتیرہ رہا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ اہلبیت علیھم السلام کے ایک ایک فرد کو نہایت بیدردی کے ساتھ شہید کرکے انکے خلاف بغاوت کا پراپیگنڈہ رچایا گیا۔

امام علی علیہ السلام پر منبروں سے لعنت اور گالیاں دلوانے کے علاوہ ان کے خلاف یہاں تک پراپیگنڈہ کرایا گیا کہ جب انہوں نے مسجد میں شہادت پائی تو دمشق کے لوگ یہ سن کر حیران ہو کر کہنے لگے کہ علیؑ، مسجد میں کر کیا رہے تھے۔؟ آج بھی وہی صورتحال ہے۔ ایک مجرم، فسادی، دہشتگرد اور ملک دشمن کو کٹر مسلمان اور محب وطن، جبکہ محب وطن اور نہایت ہی شریف شہری کو انٹی سٹیٹ، فسادی اور دہشتگرد ظاہر اور ثابت کیا جاتا ہے۔ مجوزہ ویڈیو میں طول تاریخ میں کرم میں ہونے والے تمام فسادات (1961، 1971، 1983، 1987، 1996 اور 2007ء) کے اسباب اور نقصانات کا غیر جانبدارانہ اور منصفانہ طریقے سے احاطہ کرکے حقائق کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔ طالبان کے ہاتھوں ہونے والی بربادیوں اور تباہ کاریوں کا تذکرہ نیز دیگر تفصیلات جاننے کیلئے ہماری اس ڈاکومنٹری ویڈیو کا مشاہدہ کرکے دوستوں سے بھی شیئر فرمائیں۔
 قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1026391

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1026391/کرم-پاراچنار-کی-تباہی-میں-طالبان-اور-انکے-سہولتکاروں-کا-کردار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org