QR CodeQR Code

ولایت فقیہ سے تمسک آئی ایس او پاکستان کیلئے سرمایہ افتخار ہے

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر ملک حسن عارف کا خصوصی انٹرویو

25 Nov 2022 18:47

اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی صرف اس صورت میں ہی ممکن ہے کہ ہم کسی اور ملک کے محکوم بن کر نہ رہیں بلکہ اپنے وقار اور سالمیت کو اولیت دیتے ہوئے تمام ممالک کیساتھ برابری کی سطح پر تعلقات رکھیں۔


امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر ملک حسن عارف کا تعلق خوشاب سے ہے اور وہ لاہور میں ایل ایل بی کے طالبعلم ہیں۔ مرکزی سینیئر نائب صدر اور لاہور ڈویژن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے انکے ساتھ ایک انٹرویو میں آئی ایس او کے مرکزی صدر کی ذمہ سنبھالنے کے بعد ان سے درج ذیل سوالات پوچھے، جن کے ویڈیو جوابات حاضر خدمت ہیں۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی صرف اس صورت میں ہی ممکن ہے کہ ہم کسی اور ملک کے محکوم بن کر نہ رہین بلکہ اپنے وقار اور سالمیت کو اولیت دیتے ہوئے تمام ممالک کیساتھ برابری کی سطح پر تعلقات رکھیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

1: آئی ایس او ہر سال کو ایک عنوان کے تحت مناتی ہے، آپ صدر منتخب ہوئے ہیں، اس سال کو کس عنوان سے منا رہے ہیں۔؟

2: آپکو مرکزی صدر کی ذمہ داری ملی ہے، تعلیم و تربیت کے علاوہ کس پہلو پر فوکس ہوگا۔؟
3: امامیہ طلبہ کے جس قافلے نے 50 سال قبل اپنے سفر کا آغاز کیا، آج وہ منزل کے کتنا قریب پہنچا ہے؟ کیا آئی ایس او کا سفر درست سمت میں جاری ہے۔؟
4: انقلاب اسلامی اور خط ولایت سے تمسک آئی ایس او کا امتیاز ہے، موجودہ بین الاقوامی صورتحال کو آپ کس نگاہ سے دیکھتے ہیں۔؟
5: پاکستان میں ایک دفعہ پھر فرقہ وارانہ کشیدگی جیسے سیالکوٹ میں معروف ذاکر اہلبیت (ع) کی مظلومانہ شہادت کا واقعخ پیش آیا، آپ کی نگاہ میں اس کے کیا محرکات ہیں اور راہ حل کیا ہے۔؟
6: انقلاب اسلامی ایران پوری دنیا کی اقوام کے لیے حقیقی آزادی کا ماڈل ہے، پاکستان میں حقیقی آزادی مارچ پر کیا تبصرہ کرینگے۔؟
7: الہیٰ کارواں کے مرکزی صدر ہونے کے ناطے نوجوانوں بالخصوص طلبہ کو کیا پیغام دینگے۔؟
8: بحیثیت مرکزی صدر تنظیمی کارکنان اور مسئولین سے کیا توقعات رکھتے ہیں؟ اور وہ آپ کی توقعات پر کیسے پورا اتریں، ان سے کیا کہیں گے۔؟


خبر کا کوڈ: 1026518

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1026518/آئی-ایس-او-پاکستان-کے-مرکزی-صدر-ملک-حسن-عارف-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org