QR CodeQR Code

ایران میں حالیہ پرتشدد مظاہروں کے حوالے سے سید ناصر عباس شیرازی کا خصوصی انٹرویو

25 Nov 2022 19:11

اپنے خصوصی انٹرویو میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ایران میں مظاہروں کو مغربی پشت پناہی حاصل ہے، پہلی بار ایسا ہوا کہ پرتشدد مظاہروں کو حکومتی سطح پر سپورٹ کیا گیا، امریکا اور اسکے ہمنوا جان لیں کہ جمہوری اسلامی کا نظام محفوظ ہاتھوں میں ہے۔


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی پیشہ کے اعتبار سے قانون دان اور لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس کرتے ہیں۔ قبل ازیں وہ ایم ڈبلیو ایم میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں، آجکل ایک تھنک ٹینک چلا رہے ہیں اور اس میں بطور صدر کام کر رہے ہیں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر بھی رہ چکے ہیں، جبکہ انکا بنیادی تعلق پنجاب کے معروف ضلع سرگودھا سے ہے۔ انہوں نے تاریخ، بین الاقوامی تعلقات اور قانون میں ایم فل کیا ہے۔ آئی ایس او پاکستان کی مرکزی صدارت کے دوران متحدہ طلبہ محاذ کی قیادت بھی کرتے رہے ہیں۔ سید ناصر شیرازی ملکی اور عالمی حالات پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کار ہیں، وہ اپنی تحریر و تقریر میں حقائق کی بنیاد پر حالات کا نہایت درست اور عمیق تجزیہ پیش کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انٹرنیشنل ریلیشنز اور کرنٹ افیئرز سے دلچسپی رکھنے والے حلقوں میں انہیں بڑی پذیرائی حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز نے جمہوری اسلامی ایران میں حالیہ مظاہروں اور پاکستان کی سیاسی صورتحال پر اہم انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1026572

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1026572/ایران-میں-حالیہ-پرتشدد-مظاہروں-کے-حوالے-سے-سید-ناصر-عباس-شیرازی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org