0
Friday 25 Nov 2022 14:43

حقیقی آزادی مارچ، گلگت سے روانہ ہونیوالے قافلے کی ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم

عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلئے تحریک انصاف کا قافلہ گلگت سے راولپنڈی کی جانب روانہ ہوگیا۔ گذشتہ روز گلگت بلتستان کے تینوں ریجنز سے پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم کے قافلے گلگت پہنچے تھے، جہاں انہوں نے رات گلگت میں گزاری اور جمعہ کے روز تحریک انصاف کے صوبائی صدر خالد خورشید کی قیادت میں راولپنڈی روانہ ہوگئے۔ تحریک انصاف کے قافلے میں سینکڑوں گاڑیاں شامل ہیں۔ قافلہ آج رات کو راولپنڈی پہنچے گا، ہفتہ کے روز یہ قافلہ عمران خان کے لانگ مارچ میں شامل ہوگا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اس دفعہ عوام کی کثیر تعداد لانگ مارچ میں شامل ہوئی ہے۔ ہمیں گاڑیاں کم پڑ گئیں اور اضافی گاڑیاں منگوائی گئی ہیں۔ مزید تفصیلات جانئے اس ویڈیو میں۔۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1026773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش