QR CodeQR Code

لانگ مارچ میں شرکت کیلئے راولپنڈی جانے سے قبل وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی میڈیا سے گفتگو

25 Nov 2022 14:58

خالد خورشید کا کہنا تھا کہ ستر سال میں جی بی کا بجٹ کبھی نہیں کاٹا گیا تھا، پی ڈی ایم کی حکومت نے بجٹ کم کیا۔ پورے ترقیاتی فنڈز میں سے صرف ایک ارب روپے دیئے گئے۔ سیلاب متاثرین کیلئے ایک ٹینٹ تک نہیں دیا گیا۔ بتائیں کہ ہم دھرنا نہ دیں تو اور کیا کریں۔؟


اسلام ٹائمز۔ لانگ مارچ میں شرکت کیلئے راولپنڈی روانہ ہونے سے قبل وزیراعلیٰ گلگت بلتستان و صوبائی صدر تحریک انصاف خالد خورشید خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا فیصلہ آچکا ہے، عوام کی مجموعی رائے تحریک انصاف کے حق میں ہے، اس لیے امپورٹڈ حکومت الیکشن سے خوفزدہ ہے۔ حالیہ کچھ عرصے میں ہماری کتنی ریلیاں اور جلسے ہوئے، پی پی اور نون لیگ نے کتنے جلسے کیے؟ یہ سب کے سامنے ہیں۔ عمران خان کے دور میں دیوالیہ ہونے کا خطرہ صرف پانچ فیصد تھا، لیکن آج پچہتر فیصد تک پہنچا گیا ہے، ان لوگوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پہنچا دیا۔ ستر سال میں جی بی کا بجٹ کبھی نہیں کاٹا گیا تھا، پی ڈی ایم کی حکومت نے بجٹ کم کیا۔ پورے ترقیاتی فنڈز میں سے صرف ایک ارب روپے دیئے گئے۔ سیلاب متاثرین کیلئے ایک ٹینٹ تک نہیں دیا گیا۔ بتائیں کہ ہم دھرنا نہ دیں تو اور کیا کریں۔؟ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1026775

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1026775/لانگ-مارچ-میں-شرکت-کیلئے-راولپنڈی-جانے-سے-قبل-وزیراعلی-گلگت-بلتستان-کی-میڈیا-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org