0
Wednesday 30 Nov 2022 14:55

فردوس احمد بٹ کا جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںفردوس احمد بٹ کا تعلق جموں و کشمیر کے سرینگر سے ہے۔ آپ سالہا سال سے مختلف سیاسی، فلاحی و سماجی سرگرمیوں میں پیش پیش رہے ہیں۔ فردوس احمد بٹ زونی مر صورہ سرینگر کی فلاحی و سماجی تنظیم سوشل ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر فردوس احمد بٹ سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا جس دوران انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ایک خاص منصوبے و سازش کے تحت شراب و دیگر نشہ آور اشیاء کو عام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں منشیات کے پھیلاؤ میں حکومتی اداروں کا برابر ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک مقدس سرزمین ہے یہاں رقص و سرود کی محافل کا انعقاد کرکے یہاں کے تشخص کو پامال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کشمیری عوام پر سخت نوعیت کا ظلم ہے کہ یہاں بے دینی و رسومات غیر اسلامی کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پر اگر ثقافتی یلغار کو روکا نہیں گیا تو عوام سڑکوں پر اترنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ فردوس احمد بٹ نے کہا کہ کشمیر اسلامی اقدار کا گہوارہ ہے جو بے راہ روی، منشیات، رقص کی محافل کی ہرگز اجازت نہیں دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان کشمیر اپنے حقوق کے دفاع کیلئے متحد ہیں۔ انہوں نے علماء کرام و مفتیان دین سے اپیل کی کہ وہ معاشرے سازی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1027542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش