QR CodeQR Code

پاراچنار کے قریب پاک افغان بارڈر پر ہونیوالی جھڑپ کے حوالے سے صدر تحریک حسینی کا خصوصی انٹرویو

29 Nov 2022 21:19

اسلام ٹائمز کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران تحریک حسینی کے صدر کا کہنا تھا کہ بارڈر تنازعے کا اصل سبب باڑ کی غلط جگہ پر تنصیب تھی، جس کیوجہ سے پاکستان کے طوری بنگش قبائل کی کروڑوں مالیت کی اراضی باڑ کے اس جانب رہ گئی۔


علامہ سید تجمل حسین الحسینی کا تعلق ضلع کرم (لوئر تحصیل) کے علاقے ابراہیم زئی سے ہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کی۔ جامعۃ الشہید عارف الحسینی پشاور میں ابتدائی دینی علوم حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ دینی علوم کے حصول کیلئے قم (ایران) چلے گئے۔ علامہ صاحب نے اپنے دیگر کچھ دوستوں کے ساتھ ملکر ٹیکسلا میں ایک دینی درسگاہ نیز اسلام آباد میں ایتام کیلئے ایک جدید اکیڈمی کی بنیاد رکھی، جہاں بچوں کو دینی تعلیم کے علاوہ جدید دنیاوی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ 11 مارچ 2022ء کو تحریک حسینی کے صدر منتخب ہوگئے۔ لہذا آجکل اسی پلیٹ فارم سے علاقائی سطح پر سیاسی، سماجی، قومی اور مذہبی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ پاراچنار کے نواحی علاقے خرلاچی کے مقام پر پاک افغان بارڈر پر حالیہ سرحدی جھڑپ کے حوالے سے اسلام ٹائمز نے علامہ صاحب کیساتھ ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا ہے۔ جو اپنے معزز ناظرین کیلئے پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1027548

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1027548/پاراچنار-کے-قریب-پاک-افغان-بارڈر-پر-ہونیوالی-جھڑپ-حوالے-سے-صدر-تحریک-حسینی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org