QR CodeQR Code

سینیئر صحافی و تجزیہ نگار محمد ابراہیم خان کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

30 Nov 2022 23:58

ابراہیم خان کا اسلام ٹائمز کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان دوران کرکٹ ایک جارح مزاج کپتان تھے، انہوں نے یہی سلسلہ سیاست میں بھی جاری رکھا ہے، خاص طور پر اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد وہ ملکی سیاست پر چھا چکے ہیں، انہوں نے یہ ’’گوگلی‘‘ پھینکی ہے، جس کیوجہ سے حکومتی اتحادی جماعتیں اور خاص طور پر مسلم لیگ نون میں تھرتھرلی مچ گئی ہے۔


محمد ابراہیم خان صاحب کا تعلق پشاور سے ہے، انکا شمار صوبہ کے معروف اور سینیئر صحافیوں و تجزیہ نگاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے صحافت اور پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں، ملکی و بین الاقوامی حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں، خاص طور پر افغانستان اور مشرق وسطیٰ کے ایشوز پر انکی بہت اچھی گرپ ہے۔ ابراہیم خان صاحب پاکستان یونین آف جرنلسٹس کی مرکزی ذمہ داریوں سمیت متعدد مرتبہ پشاور پریس کلب کے مختلف عہدوں پر بھی فرائض ادا کرچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے ملک کی حالیہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں محترم ابراہیم خان کیساتھ ایک خصوصی ویڈیو انٹرویو کا اہتمام کیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1027771

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1027771/سینیئر-صحافی-تجزیہ-نگار-محمد-ابراہیم-خان-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org