0
Friday 2 Dec 2022 16:19

مجلس علماء امامیہ کا قومی مسائل، راہ حل اور حکمت عملی پر سیمینار

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی

مجلس علماء امامیہ جموں و کشمیر نے ’’قومی مسائل، راہ حل اور حکمت عملی‘‘ کے عنوان پر میرگنڈ پٹن ضلع بارہمولہ میں اپنی نوعیت کے منفرد سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس ایک روزہ سیمینار میں ملت کشمیر کے مختلف علماء کرام، دانشوران، صاحبان قلم و نظر، ماہرین تعلیم و سماج، اہلِ فکر اور طالب علموں نے مختلف قومی مسائل پر اپنے مقالات پڑھے۔ ماہرین نے قوم کے مسائل و مشکلات اور ان کے حل کے طریقہ کار پر سیر حاصل گفتگو کی اور قوم کی بہتری کے لئے نہایت ہی مفید تجاویز و آراء پیش کیں۔ سیمینار میں تقریباً ڈیڑھ سو سے زائد پڑھے لکھے اور اہل فکر و دانش کے علاوہ مختلف قومی اداروں، تنظیموں کے سربراہان کو مدعو کیا گیا تھا اور میرگنڈ پٹن کے مومنین، جوانوں اور طالب علموں نے تمام شرکاء کی بہترین انداز میں مہمان نوازی کی۔ اس دوران مجلس علماء امامیہ جموں و کشمیر نے تمام دانشور حضرات، علماء کرام، اہل قلم اور باقی شرکاء کے ساتھ ساتھ میرگنڈ پٹن اور علاقے کے جوانوں کا شکریہ ادا کیا۔ مجلس علماء امامیہ نے اعلان کیا کہ مجلس اس طرح کے بیداری اور آگاہی بخش پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ قوم کی ہر ایک اکائی کے تعاون سے قوم کے  مسائل حل کرنے کی سمت میں آگے بڑھا جاسکے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1027817
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش