0
Sunday 4 Dec 2022 18:02

مفتی اعظم کشمیر مفتی ناصر الاسلام کا کشمیر کی صورتحال پر خصوصی ویڈیو انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمفتی اعظم جموں و کشمیر مولانا مفتی ناصر الاسلام جموں و کشمیر شرعی عدالت عظمٰی مرکز الافتاء و القضاء کے سربراہ اور جموں و کشمیر ’’مسلم پرسنل لاء بورڈ‘‘ کے صدر ہیں، اس عدالت شرعی کا قیام 1571ء میں معرض وجود آیا۔ مفتی بشیر الدین فاروقی کے انتقال کے بعد آپ اس عدالت عظمیٰ شرعیہ کشمیر کے سربراہ کے طور پر اپنے دینی فرائض انجام دے رہے ہیں، عدالت شرعی کے ذریعے جموں و کشمیر کی عوام کے سالانہ ہزاروں کیسز سنے جاتے ہیں اور انکا حل تلاش کیا جاتا ہے۔ مفتی ناصر الاسلام جموں و کشمیر رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ مفتی ناصر الاسلام نے اپنی عمر کا طویل عرصہ عرب امارات میں گزارا ہے۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مفتی ناصر الاسلام سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی ایک نسل گولیوں کی نذر ہوگئی، ہم نہیں چاہتے ہیں کہ ہماری آئندہ نسل منشیات کا شکار ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ایک سازش کے تحت منشیات کو عام کرنے کی کوشش ہورہی ہے اس لئے نوجوانوں کو آگے آکر کشمیر سے منشیات کی وباء کا خاتمہ کرنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مجھے سفری دستاویزات سے محروم رکھا جارہا ہے اس لئے میں کشمیر سے باہر کسی ملک کا سفر نہیں کر پارہا ہوں البتہ ایران جانے کی میری تمنا ہنوز قائم و دائم ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1028181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش