QR CodeQR Code

فیصل آباد، "کامیابی تعلیم و ہنر کیساتھ" سیمینار سے ڈاکٹر عمران ملہی کا خطاب

9 Dec 2022 14:53

ماہر تعلیم اور موٹیویشنل اسپیکر ڈاکٹر عمران ملہی نے طلبہ سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر عمران ملہی نے سیمینار سے گفتگو میں تعلیم میں باقاعدگی اور کامیابی کیلئے نظم و ضبط، یکسوئی، محنت اور زندگی کے امور میں توازن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزینش پاکستان فیصل آباد ڈویژن کا سالانہ کنونشن امام بارگاہ بوستان زہراؑ میں منعقد ہوا۔ سالانہ کنونشن کے موقع پر "کامیابی، تعلیم اور ہنر کیساتھ" کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار میں ماہر تعلیم اور موٹیویشنل اسپیکر ڈاکٹر عمران ملہی نے طلبہ سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر عمران ملہی نے سیمینار سے گفتگو میں تعلیم میں باقاعدگی اور کامیابی کے لیے نظم و ضبط، یکسوئی، محنت اور زندگی کے امور میں توازن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو اور بالخصوص آئی ایس او کے کارکنوں کو دوسرں کی زندگی میں اصلاح اور دیگر طلبہ کی تعلیم، فلاح و بہبود کیساتھ اپنی تعلیم کو نظرانداز اور فراموش نہیں کرنا چاہیئے۔ کامیابی، تعلیم و ہنر کیساتھ سیمینار میں ڈاکٹر عمران ملہی کی گفتگو پیش خدمت ہے۔


خبر کا کوڈ: 1028943

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1028943/فیصل-ا-باد-کامیابی-تعلیم-ہنر-کیساتھ-سیمینار-سے-ڈاکٹر-عمران-ملہی-کا-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org